Nov 12, 2013

HAYAT MAUT-NUMA INTESHAR KA A'ALAM

حیات موت نما، انتشار کا عالم
یے موج دود کہ دھندلی فضا کی نبيں ہیں



خلیق الرحمان
حیات یعنی جیون، زندگی- حیات موت نما یعنی موت جیسی حیات، مرتیو تلیا جیون-
زندگی کیا ہے؟ دلوں کا دھڑکنا- سانسوں کا آنا جانا- ناڑیوں کا ٹپٹپانا- سورج کا نکلنا اور ڈوبکر پھر سے نکلنا- پھولوں کا کھلنا، مرجھانا، پھر کھلنا- اس پھر سے ہوجانے میں ہی زندگی ہے، اور پھر سے نہ ہونے میں، موت! چاہے وہ دھڑکن ہو، ناڑی ہو، سانس ہو، سورج، چاند، ستارے، پھل، پتے، موسم، مسافر، فوجی- لوٹ آۓ تو زندگی - نہ لوٹے تو؟
وقت سے پھر سے ہوجانے میں ہی تو زندگی، تال ہے، سنگیت یعنی موصیقی ہے- زندگی کا لطف بھی اسی نظام میں ہے- اسی پھر سے ہو جانے میں دیرہوجانے سے تال ٹوٹ جاتی ہے، سنگیت بیمزہ ہوجاتا ہے- اور ایسا بار بار ہونے لگے تو زندگی بھی دم توڑنے لگتی ہے- سنگیت کی جگہ شور ہونے لگتا ہے-
جہاں تال نہ ہو وہاں موت میں جان پڑنے لگتی ہے- زندہ لوگ موت کے نغمے گنگنانا شروع کردیتے ہیں- زندگی کے سنگیت کی تال، تال سے بیتال ہونے لگتی ہے-
اور اسی است ویستتا کو ہی انتشار کہتے ہیں- چاروں طرف انتشار کا عالم! کہیں کوئ ویوستھا، کہیں کوئ نظام، نظر ہی نہیں آتا- نہ پیٹرن دکھتا ہے نہ کوئ ڈزائن- بس ایک گلا گھونٹنے والے دھنویں کی بیترتیب، است-ویست لہر- اسی کو موج دود کہ لیں- اور اب لگتا ہے، یہ موج دود، اس ساری فضا کا، یعنی اس سمپوڑن واتا وڑن کا، گلا ہی نہ گھنٹ دے- کیونکہ فضا کی نبزیں، یعنی واتاوڑن کی ناڑیاں دھندلی پڑتی جارہی ہیں- اور زندگی چھٹپٹا رہی ہے جیسے مرگی آگئ ہو، اور مرگی بھی ایسی مرگی کہ کوئ چھٹپٹاہٹ کی رفتار دیکھلے تو اسے بھی مرگی آجاۓ-
اسی چھٹپٹاہٹ میں جو ہوجاۓ وہ ہی زندگی کہلیں یا موت- چاہے وہ بوسنیا ہو یا الفران، جاہے فیلن یا حیان-چاہے وہ انران کا ایم او یو ہو یا اسکی برخاستگی- چاہے وہ لوکسبھا چناؤ ہو یا کالج کا الیکشن- چاہے وہ ٹریفک کی ہلچل ہو یا آجکل کا فلمی گانا- ان سب میں وہی دشاہین ہرکتیں، وہی بیقابو چھٹپٹاہٹ-
 ہماری اس چھٹپٹاتی زندگی سے فضاؤں کی نبزیں بھی ڈھیلی پڑگئیں- وہاں بھی قدرت بیقابو ہوتی جارھی ہے- کہیں کوئینا، کہیں لاتر- کبھی یورپ میں کبھی کوریا میں بارش کا پانی گھروں میں! 
اتنی چھٹپٹاھٹ میں، چھٹپٹاتے ہاتھوں میں اگر مشینیں دےدی جائیں تو یا تو بھوپال ہو یا فیروزآباد ! اور انہیں ہاتھوں میں ملک کی باگڈور ہو تو؟!

1 comment:

  1. https://audioboo.fm/boos/1720548-hayat-e-maut-numa-intishar-ka-aalam

    ReplyDelete